اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو پی اے سی ہٹایا گیا تو اسمبلی نہیں چلنے دیں گے ‘ حکومت نے اسپیکر کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے‘ عمران خان اسمبلی کو کینٹنر کی طرح چلا نے کی کو شش کر رہے ہیں ‘ وزیراعظم کی آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات پاکستان کی تذلیل ہے‘ایم کیو ایم حکومت کو بلیک میل کرے گی۔منگل کو اپنے ایک بیان میں مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاونٹ (پی اے سی ) کمیٹی سے ہٹانے کے ممکنہ حکومتی اقدام کےخلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر شہباز شریف کےخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تو حکومت قومی اسمبلی کی کارروائی بھی نہیں چلا سکے گی، عمران خان اسمبلی کو کنٹینر کی طرح چلانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ہم اسمبلی کو بے توقیر طر یقے سے چلا نے نہیں دینگے ، ما ضی میں پی ٹی آئی اراکین ایو ان میں رقص اور ٹیبل پر کھڑے ہو جا تے تھے اگر حکو مت نے اپنی ڈگر نا بدلی تو اپو زیشن کو بھی ایسا ہی کر نا پڑے گا ، حکومت نے اسپیکر اسد قیصر کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے، جبکہ اسپیکر کو خود سے کمیٹی ارکان کی ردو بدل کا کوئی اختیار نہیں صرف پارٹی کی درخواست پر وہ ردو بدل کرسکتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے صرف اسپیکر اسد قیصر ، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کی وجہ سے پارلیمنٹ کو چلانے کی کوشش کی لیکن عمران خان اسمبلی کو کینٹنر کی طرح چلا نے کی کو شش کر رہے ہیں مگر ہم اسمبلی کو بے توقیر طریقے سے چلانے نہیں دیں گے، حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور لڑائیوں میں الجھانا چاہتی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کی آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات پاکستان کی تذلیل ہے، ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی، عمران خان پاکستان کی تذلیل کرنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے، کشکول توڑنے اور خود کشی کا اعلان کرنے والا خود آئی ایم ایف کے سامنے پیش ہوا۔انہو ںنے مزید کہا کہ ایم کیو ایم حکومت کو بلیک میل کر کے فائدہ لے گی، اس کی تاریخ ہے کہ موقع سے فائدہ اٹھاتی ہے، ایم کیو ایم کو اپوزیشن کا حصہ سمجھتے نہ سمجھیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
- "چائنا ٹریول”کی مقبولیت , ایک کھلے اور سچے چین کی عکاس ہے، رپورٹ
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM