لاہور‘ رہائشی گھر میں آتشزدگی ‘ ایک خاتون بری طرح جھلس گئی

لاہور: لاہور کے مضافاتی علاقہ محمد آباد کے ایک رہائشی کے گھر میں آتشزدگی سے ایک خاتون بری طرح جھلس گئی۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ جس نے آگ سے جھلسنے والی خاتون کو فوری طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کیا جبکہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔