ذاتی معالج کی موجودگی میں نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں مکمل طبی معائنہ

لاہور:العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید بامشقت کاٹنے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں مکمل طبی معائنہ کیاگیا۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سمیت جیل کی انتظامیہ کی موجودگی میں محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے بنائے جانے والے ڈاکٹروں کے پینل نے نواز شریف کا طبی معائنہ کرتے ہوئے جلد، شوگر کے ٹیسٹ لئے اور انہیں علاج کے مطابق ادویات تجویز کیں جبکہ دوسری طرف سابق وزیر اعظم کی بحالی صحت کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری شہباز کی جانب سے چاہ میراں میں ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماﺅں سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نواز شریف کی صحت کی بحالی کے سلسلے میں دعا کی گئی۔