لاہور: تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاﺅنڈیشن انٹرنیشنل قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاہے کہ ویلنٹائن ڈے منانا عذاب الہٰی کو دعوت دینے کے مترادف ہے ، بے راہ روی اور غیر اسلامی رسومات معاشرے میں بگاڑ کا سبب بن رہی ہیں ، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں غیر اسلامی رسومات پر فی الفور پابندی عائد کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر ہفتہ وار محفل ذکر و نعت اور تربیتی نشست کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاکہ ویلنٹائن ڈے نمائشی اور بے حیائی کے فروغ کا نام ہے جبکہ اسلام شرم و حیاءاور پردے کا حکم دیتا ہے، تو پھر کیوں ہم اس غلیظ رسم ورواج کو فروغ دے رہے ہیں۔ بسنت پر پابندی کے باوجود معصوم شہریوں کی گردنیں کٹ رہی ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ، انہوں نے کہا ہمیں خود کو اور اپنی آنیوالی نسلوں کو ویلنٹائن ، خونی تہوار بسنت ، اپریل فول ، نیو ایئر نائٹ سمیت دیگر غیر اسلامی رسومات سے بچانا ہو گا اور اللہ و رسول کے احکامات کی روشنی میں زندگی بسر کرنےکا عہد کرنا ہوگا ۔ احکامات خداوندی اور نبی کریم کی سیرت طیبہ کو اپنا کر ہی ہم دنیا و اخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں ۔ تربیتی نشست کے اختتام پروطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں بھی کی گئی ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM