کر پشن کنگ زرداری نوازایک سکے کے دو رخ ہیں :ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور: تحریک انصاف کے بانی رکن سا بق انچارج میڈ یا سیل پی ٹی آ ئی پنجا ب مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ آ صف زرداری کی د ھمکیاں اب کسی کام کی نہیں زرداری نواز کٹھ جو ڑ کو عوام مستر د کر چکے ہیںزر داری اور نواز شریف دو نو ں ایک سکے کے دو رخ ہیں دو نو ں این ار اوکیلئے ہا تھ پا ﺅ ں مار رہے ہیں ۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہاکہنواز لیگ کوڈوبتی کشتی بچانے کےلئے تنکوں کے سہاروں کی ضرورت ہےملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ جمہوری عمل کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے اس عمل کو سپورٹ کیاجائے تحرےک انصاف کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیںانہو ں نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنے دورہ اقتدار میں اتنے قرضے لیے جو ستر سالہ تاریخ میں کسی بھی حکومت نے نہیں لیے جن کا بوجھ عوام پر پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک وقوم کی بقاءکے لےے نئے ڈیموں کی تعمیراشد ضروری ہے ، وزےراعظم عمران خان اور چےف جسٹس کی جانب سے نئے ڈیموں کی تعمیر کی مہم کو پوری قوم سراہا رہی ہے۔