نامعلوم افراد

ملکی قرض کی مد میں 6 ہزار ارب روپے کی ادائیگی حکومت کا اہم اقدام ہے، سعدیہ سہیل رانا

لاہور(لاہور نامہ) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ملکی قرض کی قسطوں کی مد میں 6 ہزار ارب روپے کی ادائیگی حکومت کا اہم اقدام ہے .

حکومت نے 20 ارب ڈالرز کے غیر ملکی قرضے واپس کرے کے تاریخ رقم کی ہے ماضی کی حکومتوں نے صرف قرض لئے آج تک ایک دھیلے کی ادائیگی نہیں کی .

انہوں نے کہا کہ اتنے زیادہ قرضوں کے باوجود ہمارے سارے معاشی اشاریے مثبت ہوگئے ہیں جس کی کسی کو توقع نہیں تھی حالانکہ کورونا وائرس کا چیلنج بھی درپیش تھا۔ پاکستان کی تاریخ میں کسی کو اتنا بڑا خسارہ نہیں ملا۔ ملک میں معاشی بحران کی ذمہ دار سابق حکومت ہے ، ن لیگ نے ملک کو معاشی طو رپر ڈبودیا ، ملک کے تمام مسائل بتدریج حل کرلیں گے،

10 سالوں میں 60ارب ڈالر قرضے کا ایک بڑا حجم سابق حکمرانوں کی جیبوں میں چلا گیا ہے، بدعنوانوں پرہاتھ ڈال کر جب ان سے لوٹی ہوئی دولت کا پوچھا جاتا ہے تو وہ جمہوریت اورپارلیمان کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔