عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام اٹھا یا جارہا ہے،شہرمیں امن عامہ کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے تسلسل کے ساتھ اقدامات کیے جارہے ہیں،ایس پی ماڈل ٹاﺅن لاہو

لاہور:ایس پی ماڈل ٹاﺅن لاہورعلی وسیم نے کہا ہے کہ سٹریٹ کرائم ، ڈکیتی ،راہزنی ،منشیات اور جواریوں کے خلاف سخت کریک ڈاو¿ن کیا جارہا ہے۔ تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشوں اور شیشہ کیفوں کے خلاف سخت کریک ڈاو¿ن کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہارایس پی ماڈل ٹاﺅن لاہورعلی وسیم نے گزشتہ روز صحافیوںسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،ایس پی ماڈل ٹاﺅن نے مزید کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام اٹھا یا جارہا ہے،شہرمیں امن عامہ کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے تسلسل کے ساتھ اقدامات کیے جارہے ہیں، عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جارہا ہے، اورقانون شکن عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھی جائے گی،علی وسیم نے مزیدکہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ اہم مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کی جارہی ہے، ایس پی ماڈل ٹاﺅن نے مزید کہا کہ منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں۔شہرمیں بلاامتیازجرائم اور منشیات کے خاتمے تک کریک ڈاو¿ن جاری رہیگا ۔