امارات میں ، فرنچائز

پی ایس ایل 6کے باقی میچز امارات میں ، فرنچائز نے تیاریوں کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان سپرلیگ سکس کے باقی میچز کی امارات منتقلی کا فیصلہ ہونے پر فرنچائز نے یو اے ای کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فرنچائز نے مقامی کھلاڑیوں کیلئے یواے ای کو ویزوں کی درخواستیں دے دی ہیں، فرنچائز نے سپورٹ اسٹاف کے ویزوں کی درخواستیں بھی جمع کروائی ہیں۔

شیڈول کے مطابق جون کے پہلے ہفتے میں میچز کا آغاز ہوگااین سی او سی کی ہدایات کے مطابق پی ایس ایل سکس کے میچ کراچی کے بجائے متحدہ عراب امارت میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔