پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 2گمشدہ بچے والدین سے ملوا دئیے

لاہور (لاہورنامہ) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر نے بڑی کامیابی سمیٹ لی۔تفصیلات کے مطا بق چونگی امرسدھو سے گم ہونیوالے بچے تلاش کرکے والدین کے حوالے کردئیے گئے۔ 8 سالہ فیصل اور 11 سالہ فرحان گھرکاراستہ بھٹک گئے تھے۔

ورثاء کی جانب سے پولیس ہیلپ لائن 15پر بچوں کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی جبکہ دوسری جانب 15ایمرجنسی نمبرپر عثمان نامی شہری نے 15پرلاسٹ اینڈ فاونڈ سنٹرکے پولیس کمیونیکیشن آفیسر کو گمشدہ بچے ملنے کی اطلاع دی۔

اتھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاونڈ سنٹر نے دونوں کالز کا موازنہ کرتے ہوئے تصدیق کے بعد تھانہ فیکٹری ایریا کے ذریعے بچے لواحقین کے حوالے کر دئیے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہناتھاکہ شہری کسی بھی گمشدہ شخص کی اطلاع 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پرضروری کریں۔