اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی پی پی اور اے این پی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہیں،
پاکستان مسلم لیگ (ن )کی سیاست اصولوں اور نظریہ کی سیاست پر مبنی ہے، عام انتخابات چوری ہونے کے اثرات اب دیکھنے کو مل رہے ہیں،(ن) لیگ کے صدر شہباز شریف ہیں ،حتمی فیصلہ نواز شریف کرتے ہیں،مسلم لیگ ن کے اندر تقسیم کی باتیں بے بنیاد ہیں،کیا این سی او سی کا الیکشن ملتوی کرنے کا کہنا آئینی ہے؟
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 21ویں صدی میں حق کی آواز دبانے کیلئے لوگوں کے گھر میں گھس کر مارتے ہیں،یورپی یونین نے کہا تھا آپ کے ملک میں صحافی آزاد نہیں ،لوگوں کو دھمکایا جاتا ہے نوکریوں سے نکلوایا جاتا ہے ،یہ بات میں نہیں یورپی یونین اور عالمی ادارے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں، ووٹ کو عزت دو ان کا شروع دن سے نعرہ ہے،شہباز شریف کا وہی بیانیہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو اور ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے،مسلم لیگ ن کے اندر تقسیم کی باتیں بے بنیاد ہیں۔