لاہور (لاہورنامہ)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ حکومت غریبوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے، وزیراعظم عمران خان دانشمندی سے پاکستان کی سلامتی استحکام و دیگر درپیش مسائل کی جنگ لڑ رہے ہیں،اپوزیشن کے پاس اپنی لوٹ مار اور کرپشن بچانے کے سوا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔
انہو ں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے ز ر ا عت ، سیا حت ، درآمدات و برآمدات کی طرف توجہ دینے کی بجائے غیر ملکی قرضوں پر انحصار کیا اور ملکی خزانے کو کرپشن کی نذر کیا،
نتیجہ ملکی خزانہ خالی ہونے کیساتھ ساتھ زر مبادلہ کے ذخائر بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئے جس کا خمیازہ قوم آج تک بھگت رہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ موجود حکومت زراعت کے شعبہ کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،
حکومت نے ہر طرح کی صنعت کیلئے اپنے وسائل سے بڑھ کرمراعات اورسہولیات دی ہیںاور اس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔