لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائی سے ان کےخلاف ہونے والی سازش بے نقاب ہوگئی۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)احسن اقبال نے کہا کہ اس سازش کا مقصد شہباز شریف اور پوری اپوزیشن کو دباو¿ میں رکھنا تھا تاکہ وہ اپنی آواز بلند نہ کرے سکیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ماضی میں عدالتوں نے ہمارے خلاف فیصلے دیے لیکن وہی عدالتیں جب انہیں فیصلوں کی مثالیں دیتی ہیں تو کہیں نہ کہیں انہیں شرمندگی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، لہذا ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں ضرور انصاف ملے گا۔لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کےخلاف جو کچھ ہوا ا±س کے پیچھے کچھ سیاسی مقاصد بھی تھے ،جس کے لیے ہماری جماعت کو مسلسل نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے اور ان کی رہائی سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ ان کےخلاف یہ کیس بلکل بے بنیاد تھا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی جلد ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ڈیل یا ڈھیل کی باتیں کررہے تھے انہیں علم تھا کہ نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کےخلاف کیسز انتہائی کمزور ہیں اور ایسے بیانات کا مقصد ہی صرف یہ تھا کہ کسی نہ کسی طرح عدالتوں پر دباو¿ ڈال کر ہمارے خلاف فیصلے کروائے جائیں۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا پہلے دن سے ان کی جماعت کا ایک ہی بیانیہ رہا ہے اور ہم نے عدالت کے ہر فیصلے کا احترام میں کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
- "چائنا ٹریول”کی مقبولیت , ایک کھلے اور سچے چین کی عکاس ہے، رپورٹ
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM