ممبئی :بالی ووڈ دیسی گرل گرل پریانکا چوپڑا کی گزشتہ سال امریکی گلوکار نک جونس کےساتھ ہونیوالی شادی دنیا بھر میں مقبول ہوئی تھی تاہم اب تک ان سے شادی کے حوالے سے سوالات کئے جارہے ہیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک پروگرام میں پریانکا چوپڑا نے گوگل پر پوچھے گئے سوالات کے جواب دیئے ،اس دوران ان کےساتھ ہالی ووڈاداکارہ ریبل ولسن اور ایڈم ڈیوائن بھی موجود تھے۔اس ٹاسک کے دوران پریانکا چوپڑا سے نہایت عجیب اور دلچسپ سوالات پوچھے گئے، جن میں سے ایک یہ تھا کہ کیا وہ عمر میں نک جونس سے بڑی ہیں؟جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’ہاں میں نک سے بڑی ہوں اور وہ بھی پورے 10سال‘۔اس جواب پر پریانکا کو ان کے ساتھی اداکاروں نے خوب سراہا۔ایک صارف نے گوگل پر پریانکا سے یہ بھی سوال کیا کہ کیا ان کی نک جونس کے ساتھ شادی ہوئی ہے؟جس پر اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ ’چند ہی لوگ جانتے ہیں کہ ہماری شادی ہوچکی ہے‘۔پریانکا چوپڑا اس وقت اپنی تیسری ہالی ووڈ فلم ’ازنٹ اٹ رومانٹک‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، فلم رواں ماہ 14 تاریک کو سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
- "چائنا ٹریول”کی مقبولیت , ایک کھلے اور سچے چین کی عکاس ہے، رپورٹ
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM