بارش

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت با لائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

لاہور: آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت با لائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔ محکمہ مو سمیات کے مطا بق لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا ،فیصل آباد ، راولپنڈی ڈویثرن ا ور اسلام آباد پشاور میں با رش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔
نیز کل( منگل )سے ملک میں با رشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو جا ئے گا۔ رپور ٹ کے مطا بق مغربی ہوائیں سوموار کی رات سے پاکستان کا رخ کریں گی اور پھر منگل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ آج سوموار کوبھی لاہور، گوجرانوالہ ،سرگودھا ،فیصل آباد ، راولپنڈی ڈویثرن، اسلام آباد ، کشمیر ، گلگت بلتستان ، کوئٹہ ، مالا کنڈ ، ہزارہ اور مردان میں چند مقامات پر بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ،
منگل سے جمعرات تک مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان اور کوہاٹ میں بادل برسیں گے۔ دو روز کے دوران لاہور، فیصل آباد، گوجوانوالہ، سرگودھا ، ملتان اور اسلام آباد بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوگی۔ اتوار کے روز صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم ابرآلود اور سرد و خشک رہا ۔ شہر کے مختلف مقامات پر بوندا باندی نے موسم کو مزید سرد کر دیا ،
محکمہ موسمیات کے مطابق گذ شتہ روز لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ، فیصل آباد8 ، ملتان8، سرگودھا میں 9 اور اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 5، ، پشاور 4 اور کراچی میں 11 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 10 ریکارڈ کیا گیا نیز سکردو منفی 9، بگروٹ منفی 0، استور منفی 6، مالم جبہ منفی 5، قلات منفی 4، ہنزہ منفی 3 اور کوئٹہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔