شہبازشریف

شہبازشریف کی رہائی کوڈیل کارنگ نہ دیا جائے نیب کا کیس کمزورتھا‘ملک محمد احمد خان

لاہور:مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہاہے کہ شہبازشریف کی رہائی کوڈیل کارنگ نہ دیا جائے نیب کا کیس کمزورتھا،نواز شریف کی رپورٹس پر فیصلہ کیا جائے گاکہ وہ لندن جائیں گے یا نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ملک محمد احمد خاں نے کہاکہ ڈیل کی باتیں سنائی دیتی ہیں یہ کیسی ڈیل ہے کہ پورا خاندان اذیت میں ہے۔شہبازشریف کی رہائی کوڈیل کارنگ نہ دیا جائے نیب کا کیس کمزورتھا۔ا نہوں نے نوازشریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف کی رپورٹس پر فیصلہ کیا جائے گاکہ وہ لندن جائیں گے یا نہیں۔انہوں نے کہاکہ تین سیٹوں پربننے والے وزیر اعظم ناجانے کس مشن پرہیں،یہ پھر دائیں اور بائیں کی سیاست کر رہے ہیں۔ ستر سال میں جو نہیں ہوا وہ اب ہورہا ہے۔موجودہ حکمرانوں کی چھوٹے شہروں اوردیہاتوں پرتوجہ نہیں ہے۔