محمد حفیظ

لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ پی ایس ایل4 سے باہر

دبئی :لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن فور سے باہر ہوگئے اور اب ان کی جگہ اے بی ڈیویلیئرز قلندرز کی قیادت سنبھالیں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندر کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیم اپنے کپتان سے محروم ہوگئی، قلندر کے کپتان محمد حفیظ انگوٹھے کی انجری کے باعث پی ایس ایل میں کپتانی نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی پورے پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے کسی میچ میں حصہ لیں گے۔محمد حفیظ کراچی کنگز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوران کولن انگرام کا کیچ تھامنے کی کوشش کرتے ہوئے انگوٹھے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ 3ہفتے کرکٹ سے دور رہیں گے جب کہ فٹ ہونے کیلئے انہیں آپریشن بھی کرانا پڑے گا،توقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف بھی پانچ ون ڈے میچوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔یاد رہے کہ محمد حفیظ کا انگوٹھا گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوا تھا، آل رانڈر کو ایکسرے اور سکین کے لیے مقامی ہسپتال لے جایا گیا تھا، ابتدائی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ان کو اتوار کے دن پشاور زلمی کے خلاف میچ کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔