سٹیٹ لائف

لاہور ہائی کورٹ نے سٹیٹ لائف کارپوریشن آف پاکستان کے سپرنٹنڈنٹس کی درخواستیں چیئرمین سٹیٹ لائف کارپوریشن کو بھجوا دیں

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے سٹیٹ لائف کارپوریشن آف پاکستان کے سپرنٹنڈنٹس کی درخواستیں چیئرمین سٹیٹ لائف کارپوریشن کو بھجوا دیں۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ درخواست گزاران کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے سعید احمد خان اور شیخ عبدالحمید کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاران کا موقف ہے کہ وہ محکمہ سے مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے۔ ان کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈبل پنشن ادا نہیں کی جا رہی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ان کو ڈبل پنشن کی ادائیگی کا حکم دے ۔