فلمسٹار میرا

سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد ،مالی اور دیگر معاہدوں سے پاکستان کی معیشت کا استحقام ملے گا فلمسٹار میرا

لاہور :فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزاد بن محمد سلمان کی پاکستان آمد ،مالی اور دیگر معاہدوں سے پاکستان کی معیشت کا استحقام ملے گا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور موجودہ حالات میں معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے ہمیں ایسے دوستوں کی ضرورت تھی جو ہماری ملکی معیشت میں استحقام لا سکیں ، ان حالات میں سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان بڑی اہمیت کا حامل ہے اور دو طرفہ معاہدوں سے سعودی عرب اور پاکستان کو بڑا فائدہ ہو گا ۔ میرا نے کہا کہ ہمیں نہ صرف اپنے اسلامک ممالک بلکہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی ایسے بڑے معاہدے کرنے چاہئیں