لاہور:باغبانپورہ کے علاقہ میں 35سالہ شخص کی نامعلوم وجوہات پر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر خودکشی کرلی،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کردی۔تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ سکھ نہر سلطان محمود روڈ کا رہائشی 35سالہ عمران جوکہ چار بیٹوں اور ایک بیٹی کا باپ ہونے کے ساتھ ساتھ گھر کے قریب ہی شوروم پر ملازمت کرکے اپنے بیوی بچوں کاپیٹ پال رہاتھا ۔
عمران نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جس سے اس کی حالت غیر ہونے پر اسے طبی امداد کے لیے تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں وہ جانبر نہ ہوتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔اس واقع کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کردی۔