نیشل ایکشن

نیشل ایکشن پلان کے تحت لاہور بھر میں پولیس کی کارروائیاں جاری،اشتہاری گرفتار

لاہور:نیشل ایکشن پلان کے تحت لاہور بھر میں پولیس کی کارروائیاں جاری۔تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر مانگامنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری ملزم عارف کو گرفتار کرلیا گیا ہے پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اشتہاری ملزم عارف پولیس اسٹیشن مصری شاہ کو406 کے مقدمہ میں مطلوب تھا ملزم عارف ولد نصیر سکنہ کماس تھانہ مانگامنڈی کے علاقے کا رہائشی ہے۔جو مصری شاہ پولیس اسٹیشن کے مقدمہ نمبر 782/17 میں اشتہاری تھا جسے کماس گاوں سے گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔