لاہور : پنجاب پولیس نے عوام سے ایک بار پھر سانحہ ساہیوال پر قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات میں معاونت کی درخواست کر دی ،کسی بھی طرح کا ثبوت رکھنے والے افراد آج ( منگل ) وقوعہ کے مقام پر جے آئی ٹی کے پاس پیش ہوکر شہادت یا موقف پیش کر سکتے ہیں۔
پنجاب پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت نے مقدمہ نمبر 33/19بجرم 302/324ت پ ، 7/ATAتھانہ یوسف والا اور مقدمہ نمبر 2/19بجرم 302/324/353ت پ 4/5 ESA 1908،7/ATA،12(2)(C)/20/65ترمیمی اسلحہ آردیننس تھانہ سی ٹی ڈی لاہور کی تفتیش کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے جو ان مقدمات کی تفتیش عمل میں لار ہی ہے۔چونکہ وقوعہ انتہائی مصروف شاہراہ پر وقوع پذیر ہوا ہے اگر اس بارے میں کسی شخص کے پاس بھی کوئی ٹھوس ثبوت، چشم دید شہادت یاویڈیو فوٹیج موجود ہو تو جے آئی ٹی کی معانت کے لئے آج ( منگل) صبح 11بجے دن وقوعہ کے مقام پر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے پاس پیش ہو کر شہادت یا موقف پیش کیا جا سکتا ہے۔
Load/Hide Comments