مراد راس

طلباءوطالبات کی تعلیم و تربیت میں اساتذہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے:مراد راس

لاہور: صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہا ہے کہ ترقی کا واحد زینہ تعلیم ہے۔نوجوان نسل کوجدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔ پنجاب حکومت صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے تا ہم نجی شعبہ بھی فروغ تعلیم میں اپنا بھر پور کردار ادا کرئے۔طلباءوطالبات کی تعلیم و تربیت میں اساتذہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
پنجاب حکومت معاشرے میں اساتذہ کو ایک با عزت مقام دلوانے کی خواہش مند ہے۔یہ بات انہوں نے سمن آباد میں واقع ایک نجی تعلیمی ادارے کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر مرادراس نے کہا ہے کہ نجی سکولوں کے اساتذہ کی ٹریننگ اور کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی پر خصوصی توجہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ محنت، لگن اور جذبے سے بچوں کو پڑھائیں تا کہ وہ دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کریں۔تقریب کے دوران صوبائی وزیر نے پوزیشن ہولڈر طالبعلموں اور بہترین کارکردگی کے حامل اساتذہ میں کیش انعامات، اعزازی شیلڈز اور تعریفی سرٹفکیٹس تقسیم کئے۔ تقریب کے دوران ننھے بچوں نے ملی نغموں پر ٹیبلو پیش کئے۔