ضمنی الیکشن

لاہوراین اے 133 ضمنی الیکشن کمیشن شیڈول جاری ، پولنگ 5 دسمبر

اسلام آباد (لاہورنامہ)الیکشن کمیشن نے لاہوراین اے 133 ضمنی الیکشن کمیشن شیڈول جاری کردیا، پولنگ پانچ دسمبر کو ہوگی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگ کے پرویز ملک کے انتقال کے باعث سیٹ خالی ہوئی تھی، حلقہ 133 کے لیے 21 سے 25 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 اکتوبر کو ہوگی، کاغذات نامزدگی منظور یا مستر ہونے پر اعتراضات 3 نومبر تک دائر کیے جا سکتے ہیں،اپیلوں پر فیصلوں کی آخری تاریخ 9 نومبر ہوگی، امیدواروں کی حتمی فہرست 10 نومبر کو شائع کی جائے گی۔