بابر اعظم کے والد

پاک بھارت میچ ،اسٹیدیم میں موجود بابر اعظم کے والد خوشی سے آبدیدہ

دبئی (لاہورنامہ) پاک بھارت میچ کے دوران اسٹیدیم میں موجود قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد خوشی سے آبدیدہ ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بابر اعظم کے والد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں بابر اعظم کے والد کو میچ میں فتح کے بعد خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بابر اعظم کے والد کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیت کے بعد چاچا کرکٹ اور دیگر شائقین کرکٹ انہیں مبارکباد دینے پہنچتے ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کرکٹ سے متعلق رائے دینے والے مظہر ارشد نے بتایا کہ ان کی بابر کے کزن و ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل کے ولیمے پر بابر اعظم کے والد سے ملاقات ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت بابر کے والد نے کہا تھا کہ ایک مرتبہ بابراعظم کا ڈیبیو ہونے دو، آگے سارا میدان بابر کا ہو گا۔