جلوپارک

جلوپارک

لاہور سے تقریبا 13 کلومیٹر دور جلو کے علاقہ میں 1966ء میں محکمہ جنگلات نے ایک پارک قائم کیا جو نہایت قابل دید ہے۔ اسے جلو پارک یا جلو وائلڈ لائف پارک کہا جاتا ہے۔

یہ تفریحی پارک یا کھلا چڑیا گھر ساڑھے 400 ایکڑ زمین کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس میں ایک پارک ایک چڑیا گھر اور جھیل شامل ہیں۔

چڑیا گھر جو اس پارک کا ضروری حصہ ہے میں پاکستان کے کچھ پرندے اور جانور رکھے گئے ہیں بعض جانور اور پرندے غیر ممالک نے تحفتاً خصوصی طور پر پارک کے لیے دیئے ہیں۔

پارک میں ایک مصنوعی جھیل ہے جس میں کشتیاں آنے والوں کے لیے دلچسپی کا ذریعہ ہیں، یہاں بچوں کے لیے بھی کھیلوں کی کچھ سہولتیں موجود ہیں۔