فلائٹ آپریشن

سعودیہ سے سفری پابندیوں کے خاتمے کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

لاہور( لاہورنامہ)سعودی عرب کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندیوں کے خاتمے کے بعد پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے کی جانب سے یکم دسمبرسے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار 35 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ پی آئی اے کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پروازیں جدہ، مدینہ، ریاض،دمام اور الکسیم کیلئے لاہور،ملتان،اسلام آباد، کراچی اورپشاورسے روانہ ہوں گی۔پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے بکنگ کاآغازکردیا ہے جبکہ پاکستان سے جانے والے مسافروں کو سعودی عرب میں5دن قرنطینہ کرناہوگا۔