فائرنگ

مصری شاہ فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق

لاہور: لاہو رکے علاقہ مصری شاہ میں فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔بتایاگیا ہے کہ مصری شاہ میں دشمنی پر شفیق نامی شخص مخالفین کی فائرنگ سے قتل ہوگیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کوقبضے میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا ۔