مراد علی شاہ

سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو گرانے کے پابند ہیں، مراد علی شاہ

اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پرنسلہ ٹاور کو گرانے کے پابند ہیں ، جنہوں نے تعمیرات کی غلط منظوری دی ان کو بھی سزا ہونی چاہیے،اسلام آباد میں بڑے بڑے لوگوں کے مکانات کو ریگولرائز کیا گیا.

نسلہ ٹاور کو گرانے کے بجائے کوئی اور طریقہ بھی ہوسکتا تھا،کمیشن بنا رہے ہیں جو نشاندہی کریگا کہ کس کے حکم پر تحقیقات ہوئیں، گورنر سندھ سے ملاقات کی سفارشات سندھ کابینہ کے سامنے رکھوں گا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب بھی کورٹ بلائے گی حاضر ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ گورنر سے ملاقات ہوئی ہے،گورنر کو کہا جو خیالات ہیں لکھ کے دیں،گورنر کا پورا حق ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا وقت آگیا ،حکومت کو قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں ٹف ٹائم دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم کو پشاور دورہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو پشاور دورہ نہ کرنے کی ہدایت کی ،ضلع پشاور میں بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلے میں 19 دسمبر کو ہونے جارہے ہیں