لاہور (لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے افغانیوں کی مدد کیلئے تاریخ ساز کردار ادا کیا.
افغانستان کے مسئلہ پر عالمی برادری کو خاموش تماشائی بننے کی بجائے فوری اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پی ٹی آئی حکومت ہمیشہ ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کی خواہاں ہے ۔
انہو ں نے کہاکہ او آئی سی کی کانفرنس کا انعقاد کرنا پی ٹی آئی کی حکومت کی بڑی کامیابی ہے جس کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے، عالمی برادری اور مسلم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ انسانیت کی بقا کے لئے افغان عوام کی فوری مدد کو یقینی بنائیں۔
انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان افغانستان کے مسئلے کو حل کرنے کے حوالے سے او آئی سی کے اجلاس کا انعقاد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، امت مسلمہ کو جگانے اور 41سالوں بعد او آئی سی کے اجلاس کا انعقاد احسن اقدام ہے، افغان بحران کو انسانی بنیادوں پر دیکھنا اشد ضروری ہے۔
انہو ں نے کہاکہ کامیاب او آئی سی کے انعقاد کے بعد پاکستان امت مسلمہ میں لیڈر کی حیثیت سے سامنے آیا ہے وزیراعظم عمران خان پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں بہتر ین لیڈر بن کر سامنے آ ئے ہیں ۔