دھند کے باعث

علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دھند کے باعث فلائٹس شیڈول بری طرح متاثر

لاہور( لاہورنامہ)صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر رہا۔

حد نگاہ 500 میٹر رہنے کی وجہ سے رن وے کو پروازوں کی لینڈنگ کے لئے بند کرنا پڑارن وے بند ہونے کی وجہ سے ایئر ٹریفک کنٹرول حکام نے دو پروازوں کو اسلام آباد میں لینڈ کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق نجف سے آنے والی پرواز آئی ایف 341 کو اسلام آباد موڑنے کی ہدایت کی گئی جبکہ دوسری پرواز شارجہ سے پی اے 413 مسافروں کے ہمراہ لاہور پہنچی تھی جسے اسلام آباد میں لینڈ کرنے کی ہدایت کی گئی۔