لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے انکشاف کیا ہے کہ رکاری میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی کارڈیک کیتھی ٹرائزیشن کرنے کی سفارش کی ہے۔جناح ہسپتال میں نواز شریف کی عیادت کے بعد ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو گردوں کے علاوہ اصل مسائل دل کے ہیں،ان کی انجیو گرافی کا فیصلہ ان کی فیلی کرے گی۔بعد ازاں ڈاکٹر عدنان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ نےنوازشریف کےکارڈیک کیتھی ٹرائزیشن کرنےکی سفارش کی ہے، کیتھی ٹرائزیشن سے حرکت قلب اور شریانوں کی اندرونی جانچ کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹیسٹ انجائنا کی علامات کے پیش نظر مزید مینجمنٹ کے لئے کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیتھی ٹرائزیشن ٹیسٹ کے دوران دل کی سرجری کا بھی بندوبست کرنے کا کہا گیا،سفارش کی گئی ہے کہ دل کے معائنے کے دوران نفرالوجسٹ بھی ہونا لازم ہے،مریض کی ہارٹ سرجری ہوچکی،کئی بیماریوں میں مبتلاہونےکی میڈیکل ہسٹری بھی ہے۔انھوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں کیتھی ٹرائزیشن کے عمل کے دوران کسی پیچیدگی کے امکان کے پیش نظر دل کے آپریشن کا انتظام کرنے کو کہاگیا ہے، نوازشریف گردے کے پرانے مریض ہیں، دل کا کرونری اینجیوگرام کرنے کی صورت میں گردے کے بعض مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، گردے کی دیکھ بھال اور علاج دل کا کرونری اینجیو گرام کرتے ہوئے نیفروپیتھی کی پیچیدگیوں سے بچاﺅ کے لئے ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
- "چائنا ٹریول”کی مقبولیت , ایک کھلے اور سچے چین کی عکاس ہے، رپورٹ
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM