پرتھ: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔ آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، دوسرے میچ میں بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ میزبان ٹیم نے تیسرے اور آخری ٹونٹی کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کردیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 24 فروری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 3 مارچ کو میلبورن میں کھیلا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
- "چائنا ٹریول”کی مقبولیت , ایک کھلے اور سچے چین کی عکاس ہے، رپورٹ
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM