سید نور

پروڈیوسر و مصنف سید نور 68 ویں سالگرہ منائی گئی

اسلام آباد: پاکستان کے معروف ہدایت کار، پروڈیوسر و مصنف سید نور 68 ویں سالگرہ منائی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف ہدایت کار و مصنف سید نور 21 فروری 1951ءکو لاہور میں پیدا ہوئے، ان کا پورا نام سید غلام محی الدین نور تھا، انہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز صحافی کے طور پر کیا، جس کے بعد انہوں نے ہدایت کار ایس سلیمان کے ساتھ معاون کے طور پر کام کیا۔

1976ءمیں اداکارہ سنگیتا کے لئے روایتی کہانیوں سے ہٹ کر فلم ” سوسائٹی گرل“ کی کہانی لکھی جو باکس آفس پر بے حد کامیاب ہو ئی اور اب تک 400کے قریب فلموں کی کہانیاں لکھ چکے ہیںجن میں سنگدل، نہیں ابھی نہیں، دوریاں، بلندی، مجاجن اور دیگر شامل ہیں جن میں اداکار شان اور ریما کی پہلی فلم ”بلندی “ بے حد کامیاب ہوئی، 1993ءمیں فلم ”قسم “ ان کی بطور ہدایت کار پہلی فلم تھی جن میں جیوا، چوڑیاں، مہندی والے ہتھ، سنگم، گھونگٹ یادگار فلمیں ثابت ہوئیں۔ انہوں نے 1984ءمیں رخسانہ نور سے شادی کی جس کے بعد 1995ءمیں اداکارہ صائمہ سے شادی کی۔ سید نور 2011ءمیں فالج کے حملےکے بعد ہسپتال داخل رہے۔ سید نور 16نگار ایوارڈز جیت چکے ہیں جن میں انہیں4کہانی، 5 ہدایت کاری اور 6 مکالموں پر ملے۔