عثمان ڈار

کامیاب جوان بزنس لون میں اب تک 45 ارب منظور ہو چکے ہیں، عثمان ڈار

اسلام آ باد (لاہورنامہ) معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان بزنس لون میں 45 ارب منظور ہو چکے ہیں، نوجوان کسانوں کو 2 ارب کے قرضہ دئے جائیں گے، سندھ کے نوجوانوں کیلئے 8 ارب رکھے گئے ہیں۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے نوجوانوں کیلئے کچھ نہیں کیا، وزیراعظم کی ہدایت ہے سندھ کے نوجوانوں کو اکیلا نہیں چھوڑنا، کامیاب پاکستان پروگرام میں 5 لاکھ کا بلا سود قرضہ دیا جا رہا ہے۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ میڈیا ورکز بھی کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں، میڈیا ورکز کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضہ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے ہزاروں خاندانوان کو صحت کی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے زریعے نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کیا جا رہا ہے، کامیاب جوان ریسلنگ چیمپئن شپ کا آغاز گوجرانوالہ سے کر رہے ہیں، ہم نے پاکستان میں اسپورٹس کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سب کو مل کر ملک میں اسپورٹس کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو قرضے کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے۔