اداکارہ میرا

میرا آنے والی فلم میں باجی کا کردار ادا کریں گی

اسلام آباد: اداکارہ میرا نئی آنے والی فلم میں باجی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ذرائع کے مطابق علی سلیم عرف بیگم نوازش علی بھی فلم میں مختصر لیکن اہم کردار نبھاتے دکھائی دیں گے۔فلم باجی 70کی دہائی کے سینما میں پیش کی گئی کہانیوں سے متاثر ہوکر بنائی جارہی ہے۔ہدایتکار ثاقب ملک کا کہنا ہے کہ یہ ایک سوشل اور تھرلر فلم ہے ۔

جس میں شائقین گلیمر اور ڈرامہ دیکھیں گے۔فلم میںمیرا کا کردار دل چھو لینے والا ہے۔فلم کی کاسٹ میں میرا، علی کاظمی، بیگم نوازش علی، محسن عباس، آمنہ الیاس، عثمان خالد اور نیر اعجاز سمیت دیگر شامل ہیں۔ فلم رواں برس عیدالفطر میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں