لاہور:اداکار فواد خان نے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے درج کیے گئے مقدمے کو غیر ضروری قرار دےدیا ہے۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں اداکار فواد خان نے ان تمام بیانات کی تردید کرتے ہوئے وضاحت پیش کی کہ ’اس میں کچھ بھی سچ نہیں ہے، جس وقت انسداد پولیو ٹیم نے گھر کا دورہ کیا اس وقت میرے سمیت فیملی میں سے کوئی بھی گھر میں موجود نہیں تھا ۔
واضح رہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے پر اداکار فواد خان کےخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کے مطابق 19 فروری کو فواد خان کے گھر سارا دن پولیو ویکسین پلانے والی ٹیم موجود رہی لیکن ان کی اہلیہ نے بیٹی کو پولیو کے قطرے نہیں پلانے دیئے۔انہوں نے کہا کہ قطرے نہ پلانے پر گھر کے سربراہ فواد خان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
Load/Hide Comments