پارلیمنٹ

لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ کو پاکستان کاسب سے طاقتور ادارہ قرار دلوانے کی درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے طلب کر لیا

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ کو پاکستان کاسب سے طاقتور ادارہ قرار دلوانے کی درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے طلب کر لیا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار وکیل کا موقف ہے کہ ریاست اپنی طاقت کا استعمال لوگوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ذریعے کرتی ہے۔ججز اور فوج کو احتساب کے دائرے میں لایا جائے کیونکہ اسلام میں کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔ججز اور فوج کو احتساب کے ادارے میں نہ لانا آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پارلیمنٹ کو سپریم ادارہ قرار دے جو ججز اور فوجی افسران کے سربراہان کو طلب کر سکتا ہے۔ پارلیمنٹ کو ملک کا طاقتور ترین ادارہ قرار دیا جائے۔