مدرسے

سیشن عدالت میں باغبانپورہ میں مدرسے کے طالب علم کو تشدد کے بعد قتل کرنے کے ملزم قاری کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور: سیشن عدالت نے باغبانپورہ میں مدرسے کے طالب علم کو تشدد کے بعد قتل کرنے کے ملزم قاری کی عبوری ضمانت میں 2 مارچ تک توسیع کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج وسیم افضل کی عدالت میں ملزم قاری فیض الرحمان عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر پیش ہوا اور اس کے وکیل نے عبوری ضمانت میں توسیع کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزم قاری فیض الرحمن کی عبوری ضمانت میں 2 مارچ تک توسیع کرتے یوئے تھانہ باغبانپورہ پولیس سے ملزم کی رپورٹ طلب کر لی۔ ملزم قاری فیض الرحمان پر مدرسے کے طالب علم محمد جنید کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کا الزام ہے اور تھانہ باغبانپورہ پولیس نے ملزم کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔