کالج آف فزیشنز

لاہور ہائی کورٹ ، کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے الیکشن کا انعقاد روکنے کیلئے دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار

لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے الیکشن کا انعقاد روکنے کے لئے دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیں۔ عدالت نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے الیکشن پر کئے جانے والے تمام انتظامات کو درست قرار دے دیا تاکہ 23 فروری کو مقررہ وقت پر الیکشن منعقد ہو سکیں۔ الیکشن میں پچاس سے زائد امیدوار حصہ لیں گے اور پورے ملک سے فیلوز 20 کونسل ممبران کے انتخاب کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ یاد رہے کہ الیکشن کا انعقاد رکوانے کے لئے پروفیسر عبدالمنان بابر کی جانب سے درخواست 9497 بتاریخ 20 فروری 2019ء اور ڈاکٹر مظہر رفیع کی بہاولپور ہائی کورٹ میں دائر رٹ نمبر 1185 بتاریخ 18 فروری 2019ء دائر کی گئی تھی جبکہ پشاور ہائی کورٹ میں پروفیسر خالد محمود کی جانب سے رٹ نمبر 933 بھی 18فروری 2019ء کو دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے تمام درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اب عدالتی حکم کے مطابق کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے الیکشن 23 فروری کو مقررہ وقت پر منعقد ہوں گے۔