انکم ٹیکس

صوبوں کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولیوں میں31.34 فیصد اضافہ

اسلام آباد:رواں مالی سال2018-19ءکی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر کے دوران صوبوں کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولیوں میں31.34 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر2018ء کے دوران پراپرٹی ٹیکس کی مد میں7.38 ارب روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر2017ءکے دوران صوبوں نے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں5.624 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے آخری چھ ماہ کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران پراپرٹی ٹیکس کی وصولیوں میں1.756 ارب روپے یعنی31 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس کی وصولی صوبے کرتے ہیں تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکسز کی وصولی اورمانیٹرنگ کے موثر نظام سے وصولیوں کے اضافہ میں مدد حاصل ہوتی ہے۔