گورنر راج

پنجاب میں گورنر راج ،اسمبلی تحلیل کرنے کی افواہیں

لاہور(لاہورنامہ) پنجاب میں گورنر راج اوراسمبلی تحلیل کرنے کی زورپکڑتی افواہوں پراپوزیشن نے سرجوڑ لیے اوریہ عندیہ بھی دیا گیا ہے کہ ایسی کسی صورتحال پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے پیپلزپارٹی،ترین گروپ،عبدالعلیم خان گروپ اور دیگر سے اس تناظر میں مشاورت کی ہے اور متحدہ اپوزیشن نے صوبے میں گورنر راج پر سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ۔ مسلم لیگ (ن)نے اپنے ارکان اسمبلی کو پیشگی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے 6اپریل تک ایک ساتھ رہنے اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت ایک ساتھ چلنے پر اتفاقِ کیا گیا ہے۔