انکم ٹیکس

انکم ٹیکس ریونیو بڑھانے، ٹیکس قوانین میں بہتری ، ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں اضافے کیلئے تجاویز طلب

لاہور:فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے آئندہ مالی سال 2019-20ءکے بجٹ میںانکم ٹیکس ریونیو بڑھانے، ٹیکس قوانین میں بہتری اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں اضافے کیلئے تجاویز طلب کر لیں ،سفارشات کیلئے 5مارچ تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلئے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت، تمام بڑے شہروں کی تجارتی و صنعتی تنظیموں، اوورسیزچیمبر اور امریکن بزنس کونسل کو خطوط جاری کر دیئے گئے ہیں۔ٹیکس بار ایسوسی ایشنز، انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ اور سمال چیمبر آف کامرس سمیت دیگر کاروباری تنظیموں سے بھی سفارشات مانگی گئی ہیں۔یہ تجاویزانکم ٹیکس ریونیو بڑھانے، ٹیکس قوانین میں بہتری اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں اضافے کیلئے مانگی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نئے بجٹ کی تیاری کے دوران ان تجاویز کا بغور جائزہ لے گی او رقابل عمل تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔