کانووکیشن

پنجاب یونیورسٹی کانووکیشن میں ڈاکٹر فخرالحق نوری کی خدمات کا خصوصی اعتراف، اعزازیہ کا اعلان

لاہور:پنجاب یونیورسٹی کے کانووکیشن میں اورینٹل کالج کے پرنسپل اور اردو زبان کے معروف پروفیسر ڈاکٹر فخر الحق نوری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزازیہ سے نوازا گیا اور یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ پروفیسر ڈاکٹر فخرالحق نوری 1997 سے پنجاب یونیورسٹی کے کانووکیشن میں انتظامی فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور دو ماہ بعد وہ ریٹائر ہو جائیں گے۔ ڈاکٹر فخرالحق نوری نے 1984 میں پنجاب یونیورسٹی جوائن کی۔ وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ اردو کے چئیرمین اور کلیہ علوم شرقیہ کے ڈین رہے۔ کانووکیشن کی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے ان کی یونیورسٹی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعزازیہ کا اعلان کیا اور یادگاری شیلڈ پیش کی۔