ہیضے کی وبا

پنجاب میں ہیضے کی وبا نے پنجے گاڑ لیے، ہسپتالوں میں رش

لاہور (لاہورنامہ)صوبہ پنجاب میں بھی ہیضے کی وبا نے پنجے گاڑ لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گرمی کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ہیضے کے 511 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ان میں سے صرف لاہور میں 208 کیسز سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بہاولپور میں 78، خوشاب میں 56 اور ننکانہ صاحب میں 34 افراد ہیضے سے متاثر ہوئے ہیں۔لاہور میں گورنمنٹ نواز شریف اسپتال میں 193 اور میو اسپتال میں 15 ہیضے کے مریض لائے گئے ہیں۔