اسلام آباد: رواں مالی سال 2018-19ءکی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان نیشنل شپنگ کاپوریشن نے 725.9 ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع کمایا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق 31 دسمبر 2018ءکو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران پی این ایس سی کے خالص منافع میں 1.31 فیصد کی کمی ہوئی۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران بعد از ٹیکس منافع 735.5 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
