مریم نواز

ہمارے پاس تمام مشکلات کا حل ہے،اور انشاء اللہ حل بھی نکال لیں گے ،مریم نواز

لاہور (لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ ہمارے پاس مشکلات کا حل ہے،ہم کرسکتے ہیں اور انشاء اللہ کریں گے ۔

مریم نوازنے اپنے ٹویٹر بیان میں کہاکہ ہمارے پاس مشکلات کا حل ہے،ہم کرسکتے ہیں اور انشاء اللہ کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ مشکلات ہیں، بلا شبہ ہیں مگر عوام کی تکلیف کا احساس بھی ہے۔عوام کو ریلیف دینے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔