خواجہ احمد حسان

شیرانوالہ ،گلاب دیوی منصوبوں پرواسا ،سوئی گیس واپڈا اپنے کام جلدمکمل کریں،خواجہ احمد حسان

لاہور( لاہورنامہ)وزیر اعلیٰ کے مشیر خواجہ احمد حسان کی زیرصدارت ایوان وزیراعلی میں تمام محکموں کا مشترکہ اجلاس ہوا ۔ جس میں جاری اور نئے شروع ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

خواجہ احمد حسان نے کہا کہ شیرانوالہ فلائی اوور اور گلاب دیوی انڈر پاس کے متعلقہ اداروں واسا سوئی گیس واپڈا اپنے کام رواں ہفتے ہر صورت مکمل کریں۔سوئی گیس اور واسا نے جہاں نئی لائنیں بچھائی ہیں اس پر ایل ڈی اے اور ایم سی ایل ملبہ وغیرہ فوری طور اٹھائیں اور مون سون بارشوں سے قبل پیچ ورک کردیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ،ارکان ممبران اسمبلی کی مشاورت اور نگرانی کو یقینی بنائیں ۔ اجلاس میں ممبران اسمبلی چوہدری شہباز احمد ، جاوید سید ،توصیف شاہ ،رانا خالد قادری ،چوہدری باقر حسین ، ڈی جی پی ایچ اے عمر جہانگیر ، ایم ڈی واسا چوہدری غفران احمد ،چیف انجینئر مظہر خان اور اسرار سعید ،چیف آفیسر ایم سی ایل علی عباس بخاری ،ڈپٹی میئرز میاں طارق مہر محمود ، چوہدری بلال اوراعجاز حفیظ سمیت دیگر شریک ہوئے ۔