بھارت اور آسٹریلیا

بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں دوسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میںبدھ کو آمنے سامنے ہوں گی

بنگلور: بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ بدھ کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کی ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے بھارت کو پہلے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم حال ہی میں بھارت کے ہاتھوں ہوم ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد اب بھارتی سرزمین پر میزبان ٹیم کو شکست دے کر ناکامیوں کا بدلہ چکانے کےلئے ایکشن میں ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 2 مارچ، دوسرا میچ 5 مارچ، تیسرا میچ 8 مارچ، چوتھا میچ 10 مارچ جبکہ پانچواں اور آخری میچ 13 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں