لاہور (لاہور نامہ) وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز کی ہدایات پر مشیر وزیر اعلی پنجاب خواجہ حسان احمد کی ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز احمد کے ہمراہ واسا ہیڈ آفس آمد۔
ایم ڈی واسا غفران احمد نےمہمانوں کا استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے۔مشیر وزیر اعلی پنجاب خواجہ حسان احمد،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز اور کیپٹن ر عثمان نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر بھی شریک۔
اجلاس میں مون سون بارشوں کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیاایم ڈی واسا غفران احمد نے مشیر وزیر اعلی پنجاب کو مون سون کے حوالے سے واسا لاہور کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔مشیر وزیر اعلی پنجاب خواجہ حسان احمدنے چوہدری شہباز ایم پی اے کیپٹن ر عثمان اور ایم ڈی واسا غفران احمد کے ہمراہ مون سون کنٹرول روم کا دورہ کیا۔
مشیر وزیر اعلی پنجاب خواجہ حسان احمد نے عوامی شکایات کو بروقت حل کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں۔ڈسپوزل اسٹیشنز کو بارشوں میں مکمل فعال رکھیں اور تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پر جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی رکھا جائے اوربارشی پانی کے جلد نکاس کو یقینی بنائیں۔ خواجہ حسان احمد مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ حسان احمد نے مون سون کے حوالے سے واسا لاہور کی کارکردگی کو سراہا۔
کمشنر لاہور کیپٹن ر عثمان نےمون سون بارشوں کے لیے نئی جگہوں پر بھی گیجیں لگانے کی ہدایات کیں۔واسا کی طرف سے ایم ڈی واسا غفران احمد ، ڈی ایم ڈی عبدالطیف، ڈائریکٹر، سلیم اشرف، سہیل قادر چیمہ، حافظ راحیل،شازل وقار، ڈائریکٹر پی آر امتیاز غوری ایکسئین مدثر جاوید سمیت دیگر افسران شریک تھے۔