علیم الد ین شاکر

نبی کریمۖ سے نفرت کی آگ بھارت کو خود جلا کر رکھ دے گی، مو لانا علیم الد ین شاکر

لاہور(لاہورنامہ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے ناظم اعلی مہتمم جامعہ فاطمة الزاہر للبنات مو لانا علیم الد ین شاکر نے کہا ہے کہ نبی کریمۖ سے نفر ت کی آگ بھارت کو خود جلا کر رکھ دے گی.

عشق رسول ۖمیں جینا،مرنا اور ناموس رسالتۖ کا تحفظ کرنااہل حق کا ہمیشہ سے شیوہ رہا ہے، ملعونہ نوپور شرماکوپھانسی دینے تک حکومت پاکستان بھارت سے ہرطرح کے سفارتی تعلقات ختم کرے۔انہو ں نے مزید کہاکہ مسلمان نامو س رسالتۖ کے تحفظ کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کرنے کے جذبہ سے سرشار ہیں ان گستاخیوں کے بعد انڈیاکا زوال شروع ہو چکا.

کشمیر و دیگر مسلم اکثریتی علاقوں پر وہ اپنے غاصبانہ قبضے مزید برقرار نہیں رکھ سکے گا۔ انہو ں نے کہاکہ بھارت جلد اپنی جہالت کی شمشان میں جل جائے گادوارب مسلمانوں کے قلوب چھلنی کرنیوالے ابوجہل کے پیروکار ہندوں کامقدر جہنم کاایندھن بنناہے گستاخانہ بیانات سے چشم پوشی نہیں کی جا سکتی، بھارت سرکار ملعون راج پال کی باقیات کوتختہ دار پرلٹکائے.

بھار تی مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے دوارب مسلمان گستاخانہ بیانات کیخلاف سراپااحتجاج ہیں لیکن اقوام متحدہ ہنوز خاموش ہے۔انہو ں نے کہاکہ بھارتی حکومت توہین آمیز بیان کے خلاف بھارت میں پرامن احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر ریاستی جبر بدترین جارحیت اور ریاستی غنڈہ گردی ہے جس کا عالمی دنیا نو ٹس لے۔